صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نےکہاہے حلقے کےعوام میرے خاندان کا حصہ ہیں۔ہزاروں مائیں بہنیں بزرگ میرے لئے دعاکرتے ہیں۔ وعدہ کریں آٹھ فروری کوسب نے ووٹ کاسٹ کرنا ہے، الیکشن کے روز وقت ضائع نہیں کرنا نیا دورشروع ہونے والا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 کے علاقے گریفن گرائونڈ لاہورمیں جلسے سےخطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ اسی حلقے سےسیاست کا آغاز کیا،22سال بعدپھرآپ کےسامنے ہوں،یہ حلقے کی عوام نہیں بلکہ یہ میرے خاندان کا حصہ ہے،میرے پاس ہزاروں کی تعداد میں مائیں بہنیں بزرگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا اثاثہ یہی لوگ ہیںیہ عوام ہی بتا سکتی ہے کہ کامیاب ہوا کہ نہیں،فخر سے کہہ سکتا ہوں حلقے میں ہرجگہ ترقیاتی کام کرائے،ہر دکھ درد میں علیم خان گھروں میں پہنچا ہے،جب علیم خان نہیں ہوگاتومیرےدونوں بیٹے آپکی خدمت کریں گے۔
آئی پی پی نے کہا کہ تین سویونٹ تک بجلی کی مفت فراہمی عقاب کامنشور ہےمزدورکی تنخواہ کم ازکم پچاس ہزار کریں گے، تین سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے،موٹر سائیکل سواروں کو آدھی قیمت پر پٹرول دیں گے اورکسانوں کو12ایکڑ تک ٹیوب ویل کی بجلی مفت دیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج وعدہ کریں 8 فروری کو سب نے ووٹ کاسٹ کرنا ہے،وقت ضائع نہیں کرنا نیا دورشروع ہونے والا ہے،اللہ سے دعا ہے کشمیریوں کو فتح دے،کشمیرکو پاکستان کا حصہ بنتا دکھائے۔