این اے 8 باجوڑ کے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشادہی کرلی، واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
باجوڑ میں این اے 8 باجوڑ میں 31 جنوری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے آزاد امیدوار ریحان احمد کو قتل کردیا تھا، واقعے کے ملزمان فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حلقے میں انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔
ریحان احمد کے قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی۔
پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ حملہ آور بہت دیر تک ریحان زیب کا تعاقب کررہے تھے، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔