پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے پولنگ اسٹیشنز دور دراز علاقوں میں بنا دیےگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کودرخواست دی تاحال کاروائی نہیں ہوئی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے ہروایا گیا تو یہ برداشت نہیں کروں گا ۔ اگر ہمارے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا تو یہ الیکشن قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔
سردار لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو وکیل نہیں کرنے دیا گیا انکو فوری سزائیں دی گئیں اور یہ سزائیں اپیلوں میں ختم ہو جائیں گئیں۔
قائد ن لیگ نوازشریف سے متعلق لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو ظل الہیٰ واپس لندن چلے جائیں گے۔ جاتے جاتے یہ کہیں گے مجھے کیوں بلایا۔