جنت نظیروادی پر بھارت کے ناجائز قبضے کو 76 برس ہوگئے۔ بھارتی قبضے اورمظالم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روئے زمین پر آزادی کی سب سے بڑی جدوجہد 76 سال سے جاری ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کشمیریوں کے قدم ذرا بھی ڈگمگائے ہوں۔
یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی نغمہ "خوابوں کی تعبیر" جاری کردی گئی، خصوصی نغمے کے بول راشد منہاس جبکہ آواز کامران اللہ خان نے پیش کی۔
Marking #KashmirDay with solidarity, a special song echoes hopes & resilience of #Kashmiris.
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 5, 2024
Penned by Rashid Minhas, sung by Kamran Ullah Khan, it speaks volumes on 76 years of #Indian oppression.
Together, we reaffirm: Kashmir will be free.#SamaaTV #KashmirSolidarityDay pic.twitter.com/9UcIxjJ3KT
واضح رہے کہ آج بھی کشمیر میں ہندوستان کی ظالمانہ اور غیر انسانی کاروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری ہندوستانی بربریت کے ہاتھوں شہید کردیے جاتے ہیں لیکن آج بھی ہندوستان کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کا پست نہیں کرسکا۔