کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالرز اور رنرز اپ کو 2 ملین ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا 5 اکتوبر سے بھارت میں آغاز ہورہا ہے، جس میں میزبان سمیت 10 ٹیمیں شریک ہیں۔
آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، جس کیلئے مجموعی طور پر 10 ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالرز اور رنرز اپ کو 2 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق سیمی فاٸنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ لیگ اسٹیج سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کیخلاف 6اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلے گی۔