پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور لاہور کے حلقہ این اے 127 سے امیدوار عطا تاڑر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حلقہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لیگی رہنما عطا تاڑر این اے 127 میں مدمقابل ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ ’’ نئے سال کا پہلا دماغی ٹیسٹ تارڑ صاحب کا کروائیں ‘‘ ندیم افضل چن کا عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل
اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی ہے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ شناختی کارڈ کے عوض لوگوں کو ہزاروں روپے دئیے جارہے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ بلاول صاحب، کراچی کی بارش نے ہمارا موازنہ کر دیا، شہباز شریف
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پچاس سے ساٹھ ہزار ووٹ خریدنے کا پلان کیا ہے مگر پھر بھی بلاول بھٹو حلقے میں تیسرے نمبر پر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ظہیر عباس کھوکھر بھی اسی حلقہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔