بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ایک جانب کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری جانب ان کے اس اقدام کو توہین آمیز بھی قرار دیا گیا ہے۔
آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کیخلاف مقدمے کے اندارج کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن نے پونم پانڈے کی جانب سے پھیلائی گئی موت کی جھوٹی خبر پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اب لوگ بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی بھی موت کی خبر کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔
اے آئی سی ڈبلیو اے کا کہناہے کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی نہیں جو میڈیا میں ذاتی تشہر کیلئے بنائی جانیوالی جھوٹی خبروں کو روک سکے، ممبئی پولیس کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ماڈل و اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کریں۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے پونم پانڈے کی جانب سے پھلائی گئی اپنی ہی موت کی جھوٹی خبر کے عمل کو توہین آمیز قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر موت کی جھوٹی خبر پر پوجا بھٹ نے بھی تعزیت کیلئے پوسٹ کی، جسے انہوںنے بعد ازاں ڈیلیٹ کرتے ہوئے پونم کے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوجا بھٹ نے تحریر کیا کہ میں کبھی اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ نہیں کرتی لیکن مجھے پونم پانڈے کی موت پر اپنے جذبات کا اظہار کرنیوالے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑا، ایسا کرنا ان لوگوں کی توہین ہے جو اس مرض میں مبتلا ہیں۔