محکمہ انسداد دہشتگردی نے پنجاب کےمختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی جہلم، اوکاڑہ ،حافظ آباد اور میانوالی میں کی گئی گرفتار پانچ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
کارروائی کے دوران بارودی مواد اورخودکش جیکٹس بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق رواں ہفتےکومبنگ آپریشن کےدوران چھپن مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لیا گیاملزمان انتخابات کے دوران امن وامان کاعمل متاثرکرنا چاہتے تھے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔