اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی کا کہنا ہے کہ حالا ت کوئی اس بار خراب نہیں، گزشتہ تین انتخابات سے دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،انتخابات میں پرویز خٹک کی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔
سما سے خصوصی گفتگو ایمل ولی نےکہا کہ دہشت گردی کےلیےکوئی بھی راہ نہیں چھوڑنی چاہیے ، دہشت گردی سے پختون اوربلوچ قوم تنگ آ چکے ہیں، ہمیں امن چاہیے، قوم کی سیاست کرتے ہیں، انھوں نے اعتماد کیا تو ہم حکومت کرسکتے ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدرنے کہا کہ کاکڑ صاحب پر نہیں بلکہ پورے سیٹ اپ پرتحفظات ہیں، سنجیدگی سےدہشت گردوں کی آباد کاری کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
ایمل ولی خان نے کہا کہیہ سوالات ان سے پوچھنے ہوں گے کہ کس معاہدے کے تحت دہشت گردوں کو پاکستان لایا گیا، ہمیں گزشتہ تین انتخابات میں ٹارگٹ کیا گیا، دھماکےمیں ورکرز شہید ہوئے۔