عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکا ح کے کیس کا فیصلہ محفوظ ہو گیاہے جو کہ بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا تاہم سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہناتھا کہ مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ اُنہیں بھی عدت مکمل ہونے کا نہیں بتایا گیا تھا، میں نے عدالت کو بالکل سچ بتایا کہ یہ نکاح عدت کے دوران ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہماری گواہی پر جرح مکمل ہو چکی ہے، میری گواہی پر بانی پی ٹی آئی کے پاس کوئی جواز نہیں تھا،مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ اُنہیں بھی عدت مکمل ہونے کا نہیں بتایا گیا تھا،آپ پارٹی کے لیڈر ہوکر جھوٹ پر زندگی کا فیصلہ کرتے ہیں، ہمارے نوجوا نوں کو بانی پی ٹی آئی نے گمراہ کیا، بشریٰ بی بی مذہب کا لبادہ اوڑھے ہوئے ہے، فیصلے فرح گوگی اور جمیل گجرکرواتے تھے۔
عون چوہدری کا کہناتھا کہ خوابوں پر ملک کے اہم فیصلے کئے جاتے تھے ملک کے ساتھ مذاق کیا گیا، میں نے عدالت کو بالکل سچ بتایا کہ یہ نکاح عدت کے دوران ہوا،ایک یادونہیں،3افرادکوبتایاگیاکہ عدت کاوقت مکمل ہوچکاہے، چور چور کہنے والے خود چور نکلے ہیں، وزیراعظم اوراُنکی اہلیہ بشریٰ بی بی نےتوشہ خانہ تحائف بیچے،شرم کی بات ہےکہ ملک کےسابق وزیر اعظم پرچوری ثابت ہوئی،ہماری نوجوان نسل کواُکسایاگیا،نئی نسل کوبتاناپڑتاہےریاست کیخلاف نہیں جاناچاہیے،میرے لیے تکلیف دہ مرحلہ ہے کہ میرا لیڈر جھوٹ پر مبنی نکاح کرکے آیا، کیا لیڈر ایسا ہوتا ہے کہ کسی کا گھر توڑے اور بچوں کی زندگی تباہ کرے، پاکستان کے اداروں کو تباہ کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔