لاہور میں گزشتہ روز بارش کے بعد مسلسل دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی ہوگئی، درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا، فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آگئی۔
لاہور میں سردی کی شدت میں کمی آنے سے درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا، فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آگئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بارہویں نمبر پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد جبکہ ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا موسم خشک رہے گا۔