سماء ٹی وی کےمارننگ شو'' صبح کا سماء'' میں اینکر مدیحہ نقوی کیساتھ مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار نعمان مسعود نظر آئے ۔جس میں انہوں نے اینکر کیساتھ اپنی زندگی کے حقائق شیئر کئے۔
اینکر مدیحہ نقوی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے معروف ادکار آبیدہ ہوگئے انہوں نے اپنی زندگی کی سب سے اہم شخصیت اپنی مرحومہ والدہ کے بارے میں بات کی۔
اداکار نے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگا کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔
نعمان مسعود نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے آس پاس ہےمیں اس کی قبر کی زیارت کرتا ہوں میں اسے صاف ستھرا رکھتا ہوں لیکن پھر بھی میں اس کی موجودگی کو اپنے اردگرد محسوس کرتا ہوں ہاں میں نماز میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ اس کے لیے تلاوت کرتے ہیں لیکن کبھی محسوس نہیں ہوا کہ وہ میرے ساتھ نہیں ہےمیں اسے اپنی بیوی اور بیٹی میں بھی دیکھتا ہوں۔
نعمان مسعود اپنی والدہ کے انتقال پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کراچی چھوڑا کیونکہ میں ان کی ان گنت یادوں سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے کراچی اس لیے چھوڑا کہ میں اس کا نقصان برداشت نہ کر سکامیں رونا نہیں چاہتا لیکن یہ زندگی کی تلخی ہے انسان کو رونا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ نعمان مسعود ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیریل شہباز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ پھرڈرامہ سیریل بندھن تھا۔ اداکار کے ڈرامے نیند نے بھی مقبولیت حاصل کی۔