پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل مہمان ٹیم کو تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر چکی ہے۔
Pakistan complete whitewash over South Africa, after defending 151 in the last over
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 4, 2023
Read more: https://t.co/VwHpHNy0hv#PAKWvSAW | #BackOurGirls
دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کے روز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی۔
Pakistan women's ODI series against South Africa begins tomorrow
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 7, 2023
Details here ➡️ https://t.co/pHRNi1ja8w#PAKWvSAW | #BackOurGirls
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی جمعرات کے روز کی گئی جس میں کپتان شریک ہوئیں اور انہوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیم پلیئرز فارم میں ہیں کوشش ہوگی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں، ٹیم میں شامل کھلاڑی کسی بھی نمبر پر کھیل سکتی ہے اور میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتی ہوں۔
مہمان ٹیم کی کپتان لاورا والوارٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی 20 سیریز میں میچز کافی قریب جا کر ہارے ہیں، ون ڈے سیریز کے حوالے سے بہت سے منصوبے تیار کئے ہیں ، کوشش کریں گے کہ سپنرز کو بہتر انداز میں کھیلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور یہاں کے کھانے اور مہمان نواز بہت اچھی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 11 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔