لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولزکی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،فیصلےمیں کہا گیا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ اسکولزکی نئےسرے سےرجسٹریشن کرنے اور پرائیویٹ اسکولز کوبچوں کےلیےبسیں خریدنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نےحکم دیاکہ پرائیویٹ اسکولز کےپچاس فیصدبچے اسکول ان بسیوں پر سفر کرنےکو یقینی بنائیں گے،عدالت نے2سال قبل پرائیویٹ اسکولزکوبچوں کے لئے بسیں خریدنےکاحکم دیا،محکمہ اسکول ایجوکیشن نےاس حکم پرعملدرآمد نہیں کروایا۔
عدالت نےاسلام آباد لاہورموٹروے پرکھجور کےدرخت لگانےسےبھی روک دیا،عدالت نے موٹروے،محکمہ جنگلات،پی ایچ اے،نیشنل ہائی وےاورہاؤسنگ سوسائٹیزکو ہدایات جاری کیں۔
تحریری حکم کےمطابق جوڈیشل ممبرکےمطابق چھتوں پرپودےلگانےکی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجزکی چھتوں پرپودے اور گارڈن بنائےجارہے ہیں،عدالت نےجوہرٹاؤن کے علاقےمیں محکمہ ایل ڈبلیوایم سی کوصفائی ستھرائی کےاحکامات بھی جاری کیے ایکسپوسینٹرکےگردصفائی ستھرائی کےبعدپودےلگائیں جائیں۔