ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کوآزادانہ اپنے لیڈر کو منتخب کرنے کا حق حاصل ہے، پاکستان میں آزادانہ، شفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔
دو روز قبل بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے ریلی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے میتھیوملر نے کہا کہ سبی ریلی میں دھماکے کے متاثرین سے ہمدردی ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے پُرامید ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ مہینے پاکستان میں دیگر سیاسی جماعتوں پربھی حملے ہوئے، الیکشن کمیشن عملہ بھی متعدد بار دھماکوں کی زد میں آیا، ہر اس تشدد کی مذمت کرتے ہیں جس سے انتخابی عمل متاثر ہو۔
میتھیوملر نے بتایا کہ ہم پاکستانی حکومت کی انسداد دہشتگردی کوششوں کی حمایت کرتےہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئےامریکا پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھےگا۔