پنجاب میں ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کی پری کوالیفیکشن کے کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی واں اجلاس چیئرمین ریئس عباس زیدی کی زیرصدارت ہوا ،جس میں ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسوں کی پری کوالیفیکشن کے کاغذات جمع کرانے میں تیئس فروری تک توسیع کردی گئی۔
بورڈ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے ہیڈ آفس کومنتقل کرنے،فیصل آباد میں ایک سودس ہائبرڈ ڈیزل بسوں کے پراجیکٹ اورڈویژنل آفس کے قیام اورڈویژنل آفس فیصل آباد کیلئے پچھتر نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی،چیف ایگزیکٹو آفیسرفائق احمد اورکمپنی سیکرٹری اورمنیجر لیگل نے بھی شرکت کی۔