ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےسخت ردعمل دیتے ہوئےکہا ہرحملے کا جواب دیا جائے گا،محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے خطے سے نکل جائیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ میدان جنگ میں شکست کےبعد امریکا نے ہمارے عزم کو آزمانے کی کوشش کی ہے،ہماری طاقتورمسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کو بغیر جواب کےنہیں چھوڑیں گی،خلیجِ فارس کی تاریخ بیرونی مداخلت کرنے والوں کے عبرتناک انجام کے کئی ابواب پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب دوسری جانب پاسداران انقلاب نےجوابی کارروائی کرتےہوئےخطےمیں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے،ترجمان کےمطابق بحرین کویت اور اردن میں امریکی اہداف پر میزائل داغے گئے،بوشہر میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔





















