پی ٹی آئی کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض 35 سے 40 ایم پی ایز کا گروپ ایک مؤقف پر متحد ہے،ہماری وجہ سےہی بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، پی ٹی آئی قیادت بانی تحریک انصاف سے مخلص نہیں ہے۔
فضل الہٰی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق غنی بھی ناراض اراکین میں شامل ہیں،شفیع جان کی باتوں پرہم دھیان نہیں دیتے،وہ چھوٹا بچہ ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 42 افراد موجود تھے، ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں، ہم بجٹ سے پہلے بیٹھیں گے،مستحکم حکمت عملی دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مستحکم حل نکالیں گے،ہم تمام پارلیمنٹرینز سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حلف لیں گے۔





















