ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے الزامات مسترد کر دیے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے دوران ایسے واقعات پیش آ سکتے ہیں، تاہم ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا الزام درست نہیں۔
دوسری جانب ایرانی عسکری ذرائع نےبھی ردعمل دیتےہوئےواضح کیاہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمزمیں ایران کی جانب سےکوئی فوجی کارروائی نہیں کی گئی،ایران خطےمیں استحکام کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کی ذمہ داری مخالف فریق پر عائد ہوگی۔





















