الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزاد امیدوار کے قتل کے باعث این اے 8 کے بعد پی کے 22 باجوڑ کے انتخابات بھی ملتوی کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں نامعلوم افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور آزاد امیدوار ریحان احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریحان احمد کے قتل کے باعث پی کے 22 باجوڑ کے انتخابات بھی ملتوی کردیئے، ریٹرنگ افسر نے انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید تفصیلات جانیے ؛ خیبر پختونخوا، حلقہ این اے 8 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ پر الیکشن ملتوی
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 8 باجوڑ کے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، ریحان احمد این اے 8 اور پی کے 22 سے امیدوار تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے انتخابی امیدوار کے انتقال کے باعث پی کے 91 کوہاٹ کے انتخابات بھی ملتوی کردیئے ہیں، ان حلقوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔