الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ پر الیکشن ملتوی کردئیے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 8 باجوڑ میں امیدوار کے قتل پر الیکشن ملتوی کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے فوری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جبکہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے الیکشن دفتر پر بم حملے کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔
ای سی پی ترجمان کے مطابق قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
صوبائی حلقہ پی کے 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ خٹک کی تیس جنوری کو وفات کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔