پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق سفارشات پر مشتمل دوسرا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 1450 ارب روپے رکھنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر سرفہرست ہے، بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے 303 ارب روپے کے بڑے منصوبوں کی تجویز ہے۔
ترقیاتی پروگرام کے لیے 980 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اوکاڑہ، راولپنڈی، قصور، ملتان، گوجرانوالہ، پاکپتن میں نئے اسمارٹ پولیس اسٹیشنز تعمیر ہونگے۔
لاہور میں ترقیاتی کام، صاف پانی، مثالی گاؤں اور دیگر بڑے منصوبے بھی بجٹ کا حصہ ہے، مثالی گاؤں کے لیے 30 ارب ، سڑکیں بحال پروگرام کے لیے 42 ارب روپے کی تجویز ہے۔
آئندہ مالی سال کیلئے بلدیاتی شعبے کیلئے 250 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار کیا گیا، بلدیاتی ترقی کیلئے 156ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کوآئندہ مالی سال میں خود مختار کرنے کی تجویز رکھی گئی۔
لوکل گورنمنٹ کے آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کیلئے 56 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ یونین کونسلز میں سیوریج ورک اور سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی 50ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔





















