آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گرد حملے میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی محمد زمان کی نمازجنازہ ادا کی گئی، نمازجنازہ میں سینئرفوجی افسران، بڑی تعداد میں مقامی افراد کی شرکت کیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نمازجنازہ کے بعد شہداء کے جسدخاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے، لانس نائیک رحمت اللہ کا تعلق ڈی جی خان، سپاہی محمد زمان کا تعلق ٹانک سے ہے۔ دونوں شہداء کوآبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
دوسری جانب ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی سب مچھ ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ اسٹیشن کی حفاظت پر مامور ریلویز پولیس کے کانسٹیبل فیصل سمالانی امن دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔
ترجمان کے مطابق شہید فیصل سمالانی سریاب روڈ کوئٹہ کے رہائشی تھے۔ بہادر شہید کمانڈو کو آبائی علاقے میں مکمل پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔