تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ کررہا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 279 روپے 55 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب معاشی ماہرین نے رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کے امکان کو رد کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کے امکان سے انکار کردیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ مہنگائی میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہے کیونکہ روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 280 روپے سے نیچے ہے تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک ڈالر 310 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔