نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)کی تنظیم نوکرنے جارہے ہیں، جس سے ان لینڈریونیوکانظام بھی بہترہوگا، ٹیکس نیٹ میں نہ آنےوالےشعبےبھی نیٹ میں آئیں گےاور ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکی تنظیم نوکرنےجارہےہیں،اور اس کی منظوری نگران وفاقی کابینہ نے دی ہے۔ ایف بی آرمیں ڈیجیٹائزیشن نظام سےٹیکس لیکج میں کمی ہوگی،تنظیم نوسےٹیکس فائلرزمیں بھی اضافہ ہوگا۔
شمشاد اختر نے کہا کہ ایف بی آر میںاصلاحات سےمعاشی نظام کودستاویزی بنانےمیں مددملےگی۔ ان اقدامات سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا ،ایف بی آرکی تنظیم نوسےبیرونی قرضوں میں کمی آئےگی۔