پراسکیوٹر جنرل نے سائلین کی سہولت کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے لاہور میں بروقت مقدمات کے چالانوں کو عدالتوں میں پیش کرنے کے لیے سہولت سینٹر قائم دیا گیا ۔سیشن کورٹ میں قائم پراسکیوشن آفس میں سہولت سینٹر کا افتتاح پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے افتتاح کیا ۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے کہا کہ یہ بات ذہین میں رکھنی چاہیے کہ ضروری نہیں کہ جس پر مقدمہ درج ہو وہ گناہگار ہے۔ انھوں نے پراسیکیوشن پر زور دیا کہ بے جان اور بے بنیاد مقدمات خارج کروایا جائے۔ پراسکیوشن اور عدالتوں کو چاہیے کہ بے گناہ لوگوں کو انصاف دیں ۔
تقریب میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے خطاب میں کہا کہ سہولت سینٹر کا مقصد بروقت عدالتوں میں چالانوں کو بھیجنا ہے پولیس افسران اور پراسکیوٹرز کی پولیس کے ساتھ کوآرڈی نیشن بہت ضروری ہے ہمیشہ مثبت سوچیں۔پولیس پراسیکیوشن عدلیہ اور بار مل کر لوگوں کیلئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
تقریب میں ایس ایس پی آپریشن انوش مسعود چوہدری،صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی،ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور امتیاز ،پبلک ریلیشن آفیسر غلام علی جاوید پراسکیوٹر سلطان اکبر چٹھہ ،رحمت سیال ,زبیر موہل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔