ملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی مسلسل اوپر جاتی قیمت کو بریک لگ گیا
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان اورانٹرنیشنل گولڈ مارکیٹس میں سونے اورچاندی کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونا 13900 روپے سستا ہوکر 549962 روپےپرآگیا،10 گرام سونے کے بھائو 11917 روپے کی کمی سے 471503 روپے ہوگئے۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1146 روپے کم ہو کر 8904 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر سستا ہوکر 5272 ڈالر پرآگیا۔



















