پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا جلاس 6 فروری کو دوپہر دو بجے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر اور قائم مقائم چیئرمین کرکٹ بورڈ شاہ خاور نے گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو طلب کر لیاہے ، اجلاس کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2014 کی دفعات کے مطابق جاری کیا گیا ہے،اجلاس میں بورڈ کے تمام 11 ممبران کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ گورننگ بورڈ ممبران میں مصطفی رمدے، سید محسن رضا نقوی، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل شامل ہیں ۔ دیگر میں تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، ڈاکٹر انوار احمد خان، جاوید اقبال اور اسامہ اظہر شامل ہیں ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔