پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 اور پی148 سے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے،اورنوازشریف کے سنگ مہنگائی کی مشکلات سے نکال کر دم لیں گے۔
ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 118 اورپی148میں انتخابی ریلی نکالی۔ریلی چمڑہ منڈی، چوک ناخدا، شاد باغ سے ہوتی ہوئی بھگت پورہ چوک تک جائے گی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی آمد سے قبل ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص pic.twitter.com/EoDuX3BQAB
— PMLN (@pmln_org) January 29, 2024
انتخابی ریلی کے دوران شہریوں کی جانب سےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اورآتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔اس موقع پرپی پی148سےن لیگ کےامیدوارمیاں مجتبی شجاع الرحمن موجود تھے جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز، ماجد ظہوربھی ریلی میں پہنچے۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا الیکشن جیتنے کے بعد نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے، اور نوازشریف کے سنگ مہنگائی کی مشکلات سے نکال کر دم لیں گے۔
حمزہ شہباز نے سوال کیا کہ نوجوانو کیا ملک کو خوشحال بنانے میں نوازشریف کا ساتھ دیں گے؟ لوڈشیڈنگ اندھیروں کو دورکیا، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریںگے۔