مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے امیدوار مریم نواز نے کہا ہے کہ 9مئی والوں کو8فروری کو ملک سےبھی باہرپھینک دینا ہے،نوازشریف نے ملک کیلئےقربانیاں دیں، ان کاکسی سےمقابلہ نہیں ہے۔
انار کلی لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے لئے یہ حلقہ نیانہیں ہےاس حلقے میں نوازشریف کویہاں سےجتایا،یہ گلیاں ،یہ بازومیرے آزمائے ہوئے ہیں،نوازشریف کوبیٹے سےتنخواہ نہ لینے پرنااہل کیاگیا،پورے ملک الیکشن ایک طرف اس حلقےکاالیکشن ایک طرف تھا،اس حلقےسے میری والدہ کیخلا ف جعلی امیدواراتارے گئے۔
آپ نوازشریف صاحب سے محبت کرنے والے لوگ ہو لیکن 2013 میں جب وہ یہاں سے کھڑے ہوئے اور ہورے پاکستان میں الیکشن کمپین کی ذمہ داری اٹھائی تو اس حلقے میں کمپین کی ذمہ داری مجھ پہ آئی , نوازشریف صاحب یہ سب بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔
— PMLN (@pmln_org) January 29, 2024
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نوازشریف pic.twitter.com/0e7SXZyQla
انہوں نے کہا کہاس حلقے نےمشکل حالات میں ن لیگ کاساتھ نبھایا،ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں ،ہمارے ساتھ بڑاظلم اورجبرہوا،آج اتنے بلز آتے ہیں جتنی آپ کی تنخواہ نہیں ،نوازشریف دورمیں نئے سےنئے منصوبے آتے تھے،ن لیگ کےآگےاورپیچھے بھی منصوبہ ہے ،سرکےاوپر سےاورنج لائن گزرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک ایک ووٹ قیمتی ہے،آج کےبعدکوئی گھرنہیں بیٹھےگا،سب نکلیں گے اور گھرگھرپیغام پہنچائیں گے، 9مئی والوں کو8فروری کوملک سےبھی باہرپھینک دینگےنوازشریف نے ملک کیلئےقربانیاں دیں، ان کاکسی سےمقابلہ نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جو ظلم اور جبر زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوئی، اگر ہم آج بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو صرف قوم کی خاطر، تکلیف ہے تو صرف مہنگائی کی، بجلی کے زائد بلوں کی۔