گلگت میں شدید عوامی ردعمل کے بعد حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گندم سابقہ قیمت پر ہی فراہم کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اب 36 کے بجائے 20 روپے فی کلو گرام ملے گی۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز بھی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا، ہڑتال گندم سبسڈی میں غیر معمولی کمی پر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر کی گئی، ہڑتال کے باعث گلگت شہر کی تمام دکانیں، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہی۔
ہڑتال کے دوران گلگت اتحاد چوک میں ہزاروں افراد نے دھرنا دیا اور مطالبات کے میں حق نعرے بازی کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی میں کمی کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال سے تمام اضلاع میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا تھا۔