وادی نیلم کےضلعی ہیڈ کوارٹر اٹھمقام وگردونواح میں بارش ،جبکہ سیاحتی مقامات لوات بالا کارکہ دودنیال اڑانگ کیل تاؤ بٹ اورجاگراں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات لوات بالا، کارکہ،دودنیال میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں۔
برفباری اوربارشوں سے بجلی اور مواصلات کانظام درہم برہم ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو رات کے وقت غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔