استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ 8 فروری کو سب نے عقاب پر ٹھپہ لگانا ہے۔
پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین کی لودھراں کے حلقہ این اے 155 میں انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے جبکہ کوٹلی راجواہ میں چوہدری فضل اور دیگر شخصیات کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سابق ناظمین یونین کونسل سہیل بھارا ، بشیر آرائیں اور سابق صدر انجمن تاجران راؤ احسان الحق بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے جہانگیر ترین کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔
جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر سابق بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اچھے لوگوں کی شمولیت سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں بہتر کام کرنے کا موقع ملے گا ، 8 فروری کو کسی نے گھر میں نہیں بیٹھنا ، سب نے عقاب پر ٹھپہ لگانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان مضبوط ہوگا تو لودھراں مضبوط ہوگا۔