ساؤتھ افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی ویمنز کے خلاف پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں کینبرا میں مدمقابل تھیں جہاں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 رنز سے ہرادیا
جواب میں مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر کے کینگروز ویمنز کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی کپتان لورا والورڈ نے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقی کپتان کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
Determination!
— Proteas Women (@ProteasWomenCSA) January 28, 2024
The Proteas Women register their biggest win Down Under 🇿🇦🇦🇺
All to play for in the final T20I 🍿#WozaNawe #BePartOfIt #AUSWvSAW pic.twitter.com/eBWjUf2uBw
دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں 30 جنوری کو مدمقابل ہوں گی۔