سوات میں طویل خشک سالی کے بعد بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
طویل خشک سالی کے بعد وادی مالم جبہ میں سال کی پہلی برفباری جاری ہے، کالام، گبین جبہ، میاندم کے پہاڑوں پر بھی برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ2 سے3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں وادی لیپہ، کرناہ، جاگراں، سرگن، شونٹھر، گریس، اڑنگ کیل میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔ مکڑا، گنجا پہاڑ ، پیر چناسی میں بھی برفباری ہورہی ہے۔
ضلع باغ، پونچھ ، اور حویلی کے بالائی علاقوں، سدھن گلی ،گنگا چوٹی ،ٹولی پیر لسڈنہ میں بھی برفباری جاری ہے۔ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں باران رحمت برسنے لگی۔