عام انتخابات 2024ء میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید کو ریٹرننگ افسران نے تین حلقوں پر انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد صنم جاوید کو ریٹرنگ افسران نے قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔
مزید جانیے : سپریم کورٹ نے صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کو این اے 119 سے ریکٹ، این اے 120 سے تصویر والا فریم انتخابی نشان کے طور پر الاٹ کیا گیا، جبکہ پی پی 150 سے انتخابی نشان تکیہ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ کس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔