لاہور کے اطراف میں بھاسن اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حفظانِ صحت، ڈینگی سے بچاؤ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ بھی ادا کیا۔
#PakistanArmy extends a helping hand to community! Free medical camp in #Lahore, provided vital healthcare services to hundreds.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 27, 2024
Doctors, paramedics, and gynecologists offered examinations, treatments, and insightful lectures on #hygiene & #disease prevention. #SamaaTV pic.twitter.com/gE0OHA0AO4
یاد رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔