برطانوی لیبر پارٹی نے آئی سی جے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان لیبرپارٹی پہلےبھی واضح کرچکےہیں کہ عالمی قوانین کی پیروی ہونی چاہیے، عالمی عدالت کے فیصلوں کو احترام ہونا چاہیے، تمام فریقوں کو عالمی قوانین کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے،اسرائیل کو اب عالمی عدالت کے حکم پرمن و عن عمل کرنا ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے آئی سی جے کےفیصلےکا خیر مقدم کیا ہے،سعودی حکام نے اقوام متحدہ کےکنونشن کی خلاف ورزیوں کو واضح طورپرمستردکرنےکی تصدیق بھی کی ہے۔