پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین افتخار یوسف نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کےاین اے117 سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین افتخار یوسف نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی کے پیٹر انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبد العلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
افتخار یوسف کی جانب سے تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پرسابق صوبائی وزیرخالدمحموداورسابق ایم پی اےسیدگل آغابھی موجود تھے۔
اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،این اے 117حلقےکی حالت زاربدلےگی، بلا امتیاز ترقی ہوگی۔