نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔جس میں بتایاگیا ہے کہ ادارے کی آمدن سترہ فیصد بڑھ کرساڑھے آٹھ سو ارب روپے ہوگئی ۔اور موبائل فون کی رسائی بھی ملک کے نوے فیصد حصوں تک پہنچ چکی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے پی ٹی اے سربراہ میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے ملاقات کی اورادارے کی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی ۔
چیئرمین پی ٹی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ادارے کی آمدن 17 فیصد بڑھ کر 850 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے،ملک کے 90 فیصد حصے میں موبائل فون رسائی،اورصارفین 19.2 کروڑ ہوچکے،
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موبائل اورانٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کو سراہا ۔ملاقات میں پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔
ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ رپورٹ 29 جنوری کوپی ٹی اے ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی ۔