پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے بہنوئی فضل اللہ پیچوہو ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں ووٹ کیلئے ووٹرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔
سانگھڑ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ پیچوہو نے کہا کہ الیکشن کے دن بارہ بجے تک ووٹرز باہر نہ نکلے تو اس دن ان کا پانی بند کردیں گےجام مائنرکینال کوبندکردیں گے۔اگر آپ کو پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی شکل پسند نہیں تو انھیں نہ دیکھیں،تیر پر ہی ٹھپہ لگائیں۔
فضل اللہ پیچوہونے کہا کہ ہمارےنامزدامیدوارشریف لوگ ہیں،شہداء کےوارث ہیں،تیزکےنشان پرٹھپہ لگاکربلاول بھٹوکووزیراعظم منتخب کروائیں۔