بھکر میں دہشتگرد حملے کے بعد پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی، بڑے اور معروف نجی و سرکاری اسکولز کی خصوصی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسکولوں میں وزٹرز کے داخلے اور اخراج کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی، تعلیمی اوقات میں سیکیورٹی اسٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا، ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں میں 8 فٹ باؤنڈری وال اور خاردار تار لگائے جائیں۔
سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹر اور پینک بٹن کی تنصیب لازمی، تمام اسکولوں میں ایک ہی مرکزی گیٹ استعمال ہوں گے، مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلے میں اسکولوں میں ایمرجنسی ایس او پیز اور موک ایکسرسائز کرانے، طلبا کے مرحلہ وار اخراج اور پینے کے پانی کے ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔






















