وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تیسرے اقتصادی جائزہ کےتحت پرفارمنس ریویو ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا آئی ایم ایف وفد سے پیر کے روز اسلام آباد میں بات چیت ہوگی،ایف بی آر کےٹیکس محاصل کےحوالے سے ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔
وزیر خزانہ نےمزیدکہا آئی ایم ایف وفد کےساتھ ٹیکس ریونیو پر بھی بات چیت ہوگی،یو اے ای کےڈپازٹس کےروول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں،ہمارا ان کے ساتھ رابطہ ہے۔
سات ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تیسرے اقتصادی جائزے کے لئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان کراچی میں تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہے۔ 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے پر بھی مذاکرات ہوں گے۔




















