آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،وکلا کی عدم پیشی پرجج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسارکیا کہ سینئر وکیل کدھر ہیں۔معاون وکیل نے جواب دیا کہ سکندر ذوالقرنین کے دانت کی سرجری ہے ، ہم جان بوجھ کر التوا نہیں مانگ رہے ہیں۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےوکلائےصفائی کی مسلسل عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کیا۔پراسیکیوٹرذوالفقارعباس نقوی بولےاگر وکلائے صفائی روزہی نہ آئیں تو ہمیں کس بات کی سزا ہےکہ صبح صبح پہنچ جائیں۔بعض گواہان جرح کیلئے دبئی سے آئے ہیں اور روزانہ عدالت پیش ہوتے ہیں۔
یو اے ای سےسفیربھی آئےبیٹھےہیں لیکن ملزمان کےوکلاء تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔جج ابوالحسنات نےکہا میں خود صبح 9بجے کا آیا بیٹھا ہوں۔وکلائے صفائی کو جرح کیلئے التوابھی دیا۔اب لمبی تاریخ آخر کس بنیاد پردیں۔
پراسیکیوٹر نےاستدعا کی کہ وکلائےصفائی کا ملزمان پرجرح کا حق ختم کیا جائے،عدالت نے اس استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔