نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری کردئیے۔جس کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنایقینی ہوگیا ۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو ویزے جاری کردئیے،7 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دہلی سےاسلام آبادپہنچےگی ، اس کے علاوہ 5 آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کوریج کے لیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزا جاری کردیے گئے ہیں ، پاکستان اور بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں 3 اور4فروری کو آمنے سامنے ہوں گے۔