وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ بجٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سےمشاورت جاری ہے، بھرپور مشاورت اور معاونت کیلئے تمام وزرائے اعلیٰ کا مشکورہوں۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے عوامی مفاد اور معاشی ترقی کیلئے بہترین فیصلے کیے ہیں۔ مشکلات کے باوجود سب نے مل کر آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا رہنے کی کوشش کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود گزشتہ رات ایم ڈی آئی ایم ایف سے تفصیلی گفتگو کی ۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ نے معاشی بہتری کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ کہا روزگار کے مواقع،برآمدات،معاشی بہتری سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، برآمدات بڑھانا، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بہتری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وسائل درکار ہیں۔ قوم اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردی کے ناسور کا ضرور خاتمہ ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنا اور دفاع کے لیے فنڈز فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ باہمی اتحاد و اتفاق کےنتیجے میں دہشتگردی کے مکمل خاتمہ ہوگا۔




















