انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی ہے،جس میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کےمطابق ہیری بروک نےاپنےہم وطن جو روٹ کو پیچھےچھوڑکرٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،جو روٹ دو درجےتنزلی کےبعدتیسرےنمبر پرچلے گئے ہیں،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے ایک ایک درجہ ترقی حاصل کی،محمد رضوان 20 ویں جبکہ بابر اعظم 21 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں،جبکہ پاکستان کے اسپنر نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے،ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جدیجہ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ
بولرزکی ون ڈے رینکنگ میں راشد خان کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے،ابرار احمد 2 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،جبکہ شاہین آفریدی کی 4 درجے بہتری کے بعد 9ویں پوزیشن پر ہیں،
ون ڈےبیٹرزکی رینکنگ میں نیوزی لینڈکےڈیرل مچل کا پہلا نمبر ہے،ویرات کوہلی کی دوسری، بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔





















