پاکستان ایشین گیمز 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
30 سالہ صاحبزادہ فرحان کوقومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا،جبکہ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی20 انٹرنیشنل میچزمیں 1305 رنز بناچکےہیں،جن میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں،عاکف جاوید،علی رضا،معاذصداقت اورسعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کے منتظر ہیں۔
ایشین گیمز 2026 میں مردوں کےٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سےجاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے،جبکہ تمغوں کےمقابلے 3 اکتوبرکوکھیلے جائیں گے،ایشین گیمزسکواڈ میں شامل 15 میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہورمیں شروع ہونے والے نیشنل کرکٹ اکیڈمی وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔
پاکستان کے 15 رکنی سکواڈمیں صاحبزادہ فرحان (کپتان)،عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد،احمد دانیال، عاکف جاوید،علی رضا،عرفات منہاس، حیدر علی،حسن نواز،معاذصداقت،محمد سلمان مرزا،سعدمسعود، صائم ایوب،سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔





















