عوام کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور پاک فوج کی کارکردگی کی وجہ سے معیشت میں بہتری، پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
پاکستانی عوام نے نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ کہتے ہیں کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی اسے چاہئے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کرے۔
People satisfied with efforts of caretaker govt, army for economic stability.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 25, 2024
Suggest next govt to work together with Pakistan Army for Pakistan, its people. #SamaaTV #PakistanArmy #economy pic.twitter.com/qM7IAsCg8s
عوام نے مزید کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث ہی ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے، پاک فوج اور نگران حکومت نے عوام کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور پاک فوج کی کارکردگی کے باعث ہی معیشت بھی بہتر ہوئی ہے اور ڈالر، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج نے جیسے نگران حکومت کا ساتھ دیا ہے انشاء اللّٰہ آنے والی حکومت کے ساتھ بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گی، ہم نگران حکومت کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں۔