پنجاب کے کھلاڑیوں کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا، نگران وزیر کھیل نے انعامی رقم کی ادائیگی کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی آئندہ ہفتے منعقدہ تقریب میں کھلاڑیوں میں رقم تقسیم کریں گے۔
پنجاب کے کھلاڑیوں کی سنی گئی، انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر کھیل وہاب ریاض نے بقایہ انعامی رقم دینے کی ہدایت کردی، گزشتہ برس ہونے والے مقابلوں کی انعامی رقم کھلاڑیوں نہیں ملی تھی۔
نگران وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے تمام کھلاڑیوں کو بقایا انعامی رقم دینے کا اعلان کردیا، انعامی رقم دینے کی تقریب آئندہ ہفتے لاہور میں منعقد ہوگی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کھلاڑیوں کو انعامی رقم دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کھیلوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا، مجموعی طور پر 254 کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان گیمز، پنک گیمز اور نیشنل گیمز کے کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی جائے گی، پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور جیولین تھرور محمد یاسر کو بھی انعام ملے گا، تحصیل اور ڈسٹرکٹس اسپورٹس آفیسرز کو 250 موٹر سائیکلیں بھی دی جائیں گی۔